ابنا: يہ بات معرف سعودي تجزيہ نگار فواد حداد نے الحرمين نيوز ويب سائٹ کو اپنے انٹرويو کے دوران کہي-
انہوں نے کہا کہ انيس سو سڑسٹھ کي چھے روزہ جنگ ميں اس وقت کي سعودي حکومت نے اسي کلوميٹر رقبے والے جزيرے تيران اور تينتس کلوميٹر رقبے والے جزيرہ صنافير کو مصر کے حوالے کرديا تھا ليکن مصر کي شکست کے باعث اسرائيل نے مذکورہ جزائر پر قبضہ کرليا-
انہوں نے ملک کے بادشاہ سے مطالبہ کيا کہ وہ مذکورہ دونوں جزائر کے بارے ميں اپني خاموشي اور سينسر شپ کو ختم کريں اور اس بارے ميں حقائق چھپانے کا سلسلہ بند کيا جائے-
فواد حداد نے مزيد کہا کہ سعودي عرب نے اس سلسلے ميں اقوام متحدہ ميں صہیوني ریاست کے خلاف شکايت درج نہيں کرائي ہے -
انہوں نے کہا يہ سعودي شہريوں کا حق ہے کہ انہيں مذکورہ جزيروں کے بارے ميں حکومت کي خاموشي اور سينسر شپ کي وجوہات سے آگاہ کيا جائے-.......
/169